منی لانڈرنگ کیس،چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
2023-06-26 14:02:57
منی لانڈرنگ کیس،چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ورک نے سماعت کی۔ صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جیسے مسترد کر دیا گیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ آج ہی ایف آئی اے نے سابق وزیراعلٰی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ حراست میں لے لیا تھا،ایف آئی اے ٹیم سابق وزیراعلٰی کو جیل سے گرفتار کیا،ایف آئی اے ٹیم پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں روانہ ہوئی۔
ایف آئی اے نے کہا کہ پرویز الٰہی کو منی لانڈنگ کیس میں تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا،ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کر کے پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین محمد زمان کو بھی گرفتار کیا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کی ہفتے کے روز اینٹی کرپشن عدالت نے ضمانت منظور کی تھی لیکن روبکار کیمپ جیل میں نہ پہنچنے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ جبکہ منی لانڈرنگ مقدمے میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی،اسپیشل کورٹ سینٹرل نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سابق وزیر چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی کرپشن سے26 جون کو جواب طلب کیا تھا۔
وقت اشاعت : 2023-06-26 14:02:57
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are