وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے آصف زرداری کو نجم سیٹھی کی سفارش کی تردید کر دی گئی
2023-06-27 13:29:38
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو چیئرمین پی سی بی کے لئے نجم سیٹھی کی سفارش کی تردید کی گئی ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی نے سابق صدر سے نجم سیٹھی کی کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں کی۔
محسن نقوی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی ملاقات یا ٹیلیفونک رابط نہیں ہوا۔
نگران وزیر اعلی نے آصف علی زرداری سے نجم سیٹھی کے بارے کوئی بات نہیں کی۔ترجمان نے کہا کہ محسن نقوی چیرمین پی سی بی کے لئے کسی کی سفارش نہیں کررہے، پی سی بی چیئرمین کی تقرری وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی صوابدید ہے، پنجاب حکومت پی سی بی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرتی۔ میڈیا بے بنیاد کہانیاں چلانے سے پرہیز کرے۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:29:38