کوکوگف اورجیسیکا پیگولا ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
2023-06-27 13:30:29
کوکوگف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔
کوکوگف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈ امریکی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یولیا انٹونونا پوٹینسیوا اور ان کی روسی جوڑی دار کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:30:29