Login / Register

رمیز راجہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں کمنٹری باکس میں واپسی کیلئے تیار

2023-06-27 13:35:56

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

رمیز راجہ بھارت میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023ء کے لیے کمنٹری باکس میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے کا سفر طے کرنے والے رمیز راجا آنے والے وائٹ بال سیزن کے دوران اپنی سحر انگیز آواز اور کھیل کے بارے میں وسیع علم سے شائقین کرکٹ کو خوش کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ عارضی طور پر کمنٹری کے فرائض سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
بطور چیئرمین پی سی بی اپنے ایک سالہ دور میں ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایشیا کپ 2022ء اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں رمیز راجہ کی جگہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سنبھالی تھی، جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عبوری سربراہ تھے۔
رمیز راجہ، عمران خان کی زیرقیادت سکواڈ کا رکن تھا جس نے 31 سال قبل آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرافی اٹھاتے ہوئے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
1984ء سے 1997ء کے دوران 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 60 سالہ رمیز راجہ نے 31.8 کی اوسط سے 2833 رنز بنائے۔ انہوں نے 198 ون ڈے بھی کھیلے اور 32.1 کی اوسط سے 5841 رنز بنائے

وقت اشاعت : 2023-06-27 13:35:56