Login / Register

امارات میں پارٹ ٹائم ملازمت سے 10 ہزار درہم تک کمائی ممکن

2023-06-27 13:43:37

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 متحدہ عرب امارات میں رہائشی جز وقتی یعنی پارٹ ٹائم ملازمتوں کے ساتھ اضافی آمدنی کے طور پر 10 ہزار درہم تک کما سکتے ہیں کیوں کہ ملک کے قانون کے تحت ایک ملازم انسانی وسائل اور اماراتی وزارت سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ایک سے زیادہ آجر کے لیے کام کر سکتا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے پارٹ ٹائمر کے طور پر کام کر کے ماہانہ 10 ہزار درہم تک کما سکتے ہیں، بھرتی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر جز وقتی ملازمتیں مسابقتی گھنٹے کے حساب سے اجرت پیش کرتی ہیں لیکن آمدنی کا زیادہ تر انحصار ملازمین کی مہارت، صنعت یا کسی آجر کی امیدوار کو بھرتی کرنے کی فوری ضرورت پر ہوتا ہے، اس کے علاوہ جز وقتی کردار آجروں کو عارضی اور لچکدار افرادی قوت کے ساتھ قلیل مدتی منصوبوں اور موسمی مطالبات کو آسانی سے منظم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
آن پوائنٹ پورٹل کی بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈائمنڈ فیرز کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جز وقتی ملازمتوں کے لیے کمائی کی صلاحیت صنعت، تجربے، ملازمت کی ذمہ داریوں اور مدت جیسے عوامل کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے، فی گھنٹہ کی شرحیں اوسطاً 75 سے 150 درہم تک ہو سکتی ہیں لیکن یہ گھنٹوں کی تعداد، جاب کی تفصیل، پارٹ ٹائمر کے تجربے وغیرہ پر منحصر ہے، آن پوائنٹ پورٹل کے 9 ہزار سے زیادہ صارفین ہیں اور اس نے مہمان نوازی اور تفریحی میدان میں کسی بھی ملازمت کے لیے 1,400 پارٹ ٹائم جاب ویٹر، ہوسٹسز، ماڈلز، ایونٹ سٹاف اور برانڈ ایمبیسیڈر کے اشتہار شائع کیے ہیں۔
عالمی HR فرم ایڈیکو کے نائب صدر برائے فروخت، مشرقی یورپ و مینا اور مشرق وسطیٰ کے کنٹری ہیڈ مینک پٹیل کہتے ہیں کہ پارٹ ٹائم ملازمت یا اپرنٹس شپ کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی امیدوار کی قابلیت، مہارت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے، صنعت یا کسی آجر کی کسی پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی عجلت یا موسمی صارفین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری ضرورت بھی ایک اہم عنصر ہے، مثالی طور پر جز وقتی ملازمت سے آمدنی 4 ہزار سے 10 ہزار درہم تک شروع ہو سکتی ہے، کام کے کردار اور پیچیدگی، کام کے گھنٹے اور کام کے اوقات کے لحاظ سے انکم مختلف ہوگی۔

وقت اشاعت : 2023-06-27 13:43:37