Login / Register

’الحمدللہ! ہمارے رب نے اسے چن لیا‘

2023-06-27 13:44:55

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 مصر سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں نے 20 سال سے حج کا منصوبہ بنایا، ان میں سے ایک مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئی۔ گلف نیوز کے مطابق دو عقیدت مند مصری بہنوں جمالت اور سعاد نے 20 سال سے زیادہ عرصے سے مکہ مکرمہ میں حج کی سعادت حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا، آخرکار مقدس شہر پہنچنے پر ایک بہن خالق حقیقی سے جا ملی۔
بتایا گیا ہے کہ بہنوں نے 2002ء میں مقدس سفر کے لیے بچت شروع کی اور ایک دوسرے کا مستقل ساتھ دیا، ان کی لگن اور عقیدت کا صلہ اس وقت ملا جب دونوں نے ابتدائی قرعہ اندازی میں منتخب نہ ہونے کے باوجود حج کے لیے نشستیں حاصل کیں، تاہم ان کے سفر نے ایک غیر متوقع موڑ اس وقت لیا جب جمالت ان کے حج کے پانچویں دن مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئیں۔

مقامی میڈیا کے ساتھ ایک جذباتی انٹرویو میں سعاد نے اپنی پیاری بہن کے ساتھ شیئر کیے گئے آخری لمحات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح گھر سے دور ایک سرزمین میں زبردست غم سے نبرد آزما تھی ’’جمالت میری بیساکھی تھی، میرا سہارا تھی، ہم نے مل کر دنیا کو دیکھنے کا ارادہ کیا تھا"۔
ابتدائی طور پر دل شکستہ سعاد اپنی بہن کے بغیر حج کے مناسک کو جاری رکھنے کی طاقت نہیں پاتی تھی، تاہم یہ جمالت کی آخری خواہش تھی جو اس نے سفر سے پہلے سب کے ساتھ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ حج کے دوران انتقال کر جائیں تو انہیں مکہ معظمہ میں ہی دفن کر دیا جائے، اپنی بہن کی اس خواہش نے سعاد کو آگے بڑھنے کی طاقت دی، سعاد اگرچہ بہت غمگین تھیں لیکن انہیں اپنے زندگی بھر کے خواب اور بہن کی آخری خواہش کی تکمیل میں سکون ملا۔ سعاد نے کہا کہ ہم ایک ساتھ حج کی خوبصورتی کا تجربہ کرنا چاہتے تھے، اس نے سب سے کہا کہ اگر وہ نہیں نہ رہی تو اسے مکہ مکرمہ میں ہی رہنے دیں، الحمدللہ! ہمارے رب نے اسے چن لیا۔

وقت اشاعت : 2023-06-27 13:44:55