میدان عرفات میں عازمین حج کی آمد جاری
2023-06-27 13:45:42
یدان عرفات میں عازمین حج کی آمد جاری ہے،سعودی مکاتب ظہر سے قبل تمام عازمین حج کی میدان عرفات میں آمد مکمل کر لیں گے،مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیا جائے گا، ظہرو عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی ،عازمین عصر سے غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے،مشاعر میں رہنمائی کیلئے معاونین حج تعینات کیے گئے ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر وہ اپنے خیموں میں قیام کریں۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:45:42