12 اگست ریڈ لائن ہے‘ کسی کو نہیں معلوم اس کے بعد کیا ہوگا، شیخ رشید احمد
2023-06-27 13:49:53
وامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 12 اگست ریڈ لائن ہے، کسی کو نہیں معلوم اس کے بعد کیا ہوگا، اداروں اورعوام کو آمنے سامنے لانے کی سازش میں 13 جماعتوں کے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھیں، یہ پاکستان کے آئین و قانون نہ ہی عدلیہ اور بینچ کو مانتے ہیں، یہ عوامی بینچ سے ڈرتے ہیں، ساری آئینی ترامیم غیرآئینی ہیں کیونکہ اس کیلئے 2 تہائی اکثریت چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چلو چلو دبئی چلو کی چارٹرڈ فلائٹ چل رہی ہیں، دبئی میں ہی نگران حکومت، الیکشن کی تاریخ، نوازشریف کے آنے نہ آنے اور الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ ہوگا۔
ابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جو پیدائشی نااہل ہوں ان کی نااہلی تاحیات کی بجائے 5 سال ہونے سے فرق نہیں پڑتا، سیاسی فیصلے لندن اوردبئی میں کرتے ہیں کیونںکہ ان کی دولت، جائیدادیں، اولادیں دبئی اورلندن میں ہیں، وہاں اپنےآپ کومحفوظ سمجھتے ہیں، پاکستان میں سیاسی فیصلے کرتے ہوئے ریکارڈنگ کے خوف سے اوراداروں کی نظریں رکھنے سے ڈرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:49:53