نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سرسبز بنانے کا فیصلہ
2023-06-27 13:51:59
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوبیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی )کے سبز ماحول کے فروغ کے عزم کو پورا کرتے ہوئے ’گرین کوریج انیشیٹو‘ کے پس منظر میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی 3 کلو میٹر سے زائد آنے والی اور جانے والی سڑکوں پر درخت لگائے جائیں گے، دوسرے مرحلے میںنیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے 4 ہزار 300 ایکڑ رقبے میں سبز ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے ہوائی اڈے کے متعین پیچوں پر پودے لگائے جائیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پودے پلانٹ ٹشو کلچر لیب اور گرین ہائوس سے لیے جائیں گے جو بیلٹ اینڈ روڈ انجینئرنگ ریسرچ سینٹر فار ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ کا لازمی حصہ ہیں او رسنٹرل ساتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور یولن ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ گوادر پورٹ فری زون ایریا کے احاطے میں لگائے جارہے ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ گوادر میں صحرا ئی گرم آب و ہوا ہے، مٹی کی سنگین نمکیات کی وجہ سے پودوں کی بقا ء کی شرح کم ہے، مقامی ماحولیاتی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ٹراپیکل اقتصادی درختوں کی مختلف اقسام کے پودے لگائیں گے جو زیادہ درجہ حرارت، نمک اور الکلی، ہوا اور ریت اور خشکی سے مطابقت پیدا کرسکیں، نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ 6.208 ارب سے بنایا جارہا ہے اوریہ کسی بھی وقت آزمائشی پرواز کے لیے تیار ہے، نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو اوپن اسکائی پالیسی کے تحت چلایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:51:59
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are