وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
2023-06-27 13:53:01
وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جور جیوا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،شہباز شریف اور کرسٹلینا جور جیوا کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے معاشی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں،کرسٹلینا جور جیوا نے وزیراعظم کے قائدانہ عزم کو سراہا۔ یاد رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل ہو گئے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنانشل ماہرین ٹیم نے ایم ای ایف پی کا جائزہ مکمل کر لیا۔
6.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو مکمل ہو جائے گی۔
پاکستان آئی ایم ایف سے تین اقساط موصول کر چکا ہے۔ پاکستان کو ابھی بھی آئی ایم ایف سے تین اقساط ملنا باقی ہیں۔ اسٹاف لیول معاہدے کی صورت میں صرف نویں جائزے کی قسط پاکستان کو ملے گی،دسواں اور گیارواں جائزہ مکمل کئے بغیر قرض پروگرام ختم ہو جائے گا۔ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پرامید ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانیکی شرط رکھی گئی۔ رائع کے مطابق آئی ایم ایف ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا،اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:53:01
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are