Login / Register

نیب نے عمران خان اور انکی اہلیہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا

2023-06-27 13:53:49

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 نیب نے عمران خان اور انکی اہلیہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،عمران خان کو کال اپ نوٹس زمان پارک لاہور اور بنی گالہ کی رہائش گاہوں کے پتے پر ارسال کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 جولائی دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،عمران خان کو کیس سے تمام متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کا بھ کہا گیا۔
نیب نوٹس کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو فروخت شدہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 4 جولائی کو طلب کر لیا،نیب نے بشریٰ بی بی کو کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو این سی اے اسکینڈل میں طلب کیا گیا،انہیں کیس سے متعلق تمام دستاویزات ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو این سی اے اسکینڈل کیس میں 22 جون کو بلایا گیا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئی تھیں۔نیب نے 23 جون کو عمران خان کو طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ جبکہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی تھی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹس کا تحریری جواب جمع کرایا۔ عمران خان نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب آفس اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتا،یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نوٹس کے جواب میں بھی کہا تھا کہ 4 جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی ہے،نیب میں پیش ہونے کیلئے 4 جولائی کی تاریخ دی جائے۔

وقت اشاعت : 2023-06-27 13:53:49