Login / Register

بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہوں گے

2023-06-27 13:54:42

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے، کراچی سے کشمیر تک ہم جیتیں گے،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جس کپتان کے پیچھے گیم کھیلنے چاہتے ہیں وہ گیم ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ دبئی میں روٹین وزٹ پر ہے ، عاجز دھامرہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو حکومت میں جب نہیں تھے وہ تب بھی دبئی جاتے رہتے تھے، ہم پر ہمیشہ سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی ہے میں سب تنقید کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اسمبلی میں جیتے گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان طویل ملاقات میں سیاسی معاشی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نوازشریف نے آصف زرداری کو رات کے کھانے پر دعوت دی۔ ملاقات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا اب رات کھانے پر ملاقات کی دوسری بیٹھک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا، کئی سیاسی رہنمائوں کی دبئی آمد کا امکان ہے جبکہ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنمائوں کی بیٹھکوں کا امکان ہے۔
نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے۔جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے 14 اگست کی تاریخ زیر غور ہے، انتخابی مہم کی قیادت اور سربراہی نوازشریف ہی کریں گے۔

وقت اشاعت : 2023-06-27 13:54:42