اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں، سابق وفاقی وزیر بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئ
2023-06-27 13:57:01
سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔نظر گوندل کا کہنا ہے نو مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے ۔گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ہمایوں اختر نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے ویڈیو بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں آئے ہوئے 50 سال ہو چکے ہیں، جہاں تک 9 مئی کے واقعات کا تعلق ہے، بحیثیت ایک پاکستانی، افواجِ پاکستان کی ملکی بقا و سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس، میاں والی بیس پر حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
غلام سرور خان نے کہا کہ حملہ آوروں نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے دل پر اور پاکستانیت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام ناپاک عزائم اور اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، بحیثیت ایک محب وطن پاکستانی میرا یہ مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور ایسی محاذ آرائی کی پارٹی میں رہتے ہوئے بھی مخالفت کی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو کچھ ہوا غلط ہوا اس لیے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر ہوابازی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غلام سرور خان کو اسلام آباد سے بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 2023-06-27 13:57:01
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are