ورلڈ بیڈمنٹن لیول ون کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا
2023-07-06 14:02:25
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے ورلڈ بیڈمنٹن لیول ون کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ کورس کا افتتاح پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے کیا۔
کورس کے شرکاء کو ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے مسٹر صائم کورس کے بنیادی اصولوں اور نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل سیشن بھی روڈھم ہال میں منعقد ہو رہے ہیں۔
کورس میں ملک بھر سے سولہ کوچز شرکت کر رہے ہیں جن میں بارہ مرد اور چار خواتین کوچز شامل ہیں، مرد کوچز میں سید شبیر حسین، علی نواز دل، عدنان عزیز، حارث بشیر ،فرحان علی، خلیل الرحمن، راجہ محمد بلال، مجاہد السلام، وقاص اسلم، سیداطہر علی شاہ، حمزہ خان، راجہ فیصل اشرف جبکہ خواتین میں شیرین ناز،نور سلیم، شمائلہ ارم اور مہوش بخاری شامل ہیں۔ یہ کوچنگ کورس 12 جولائی تک جاری رہے گا اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء کو اسناد سے نوازا جائے گا۔
وقت اشاعت : 2023-07-06 14:02:25