Login / Register

سرفراز سری لنکا میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوں گے: بابر اعظم

2023-07-06 14:03:47

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

ومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوں گے۔ جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر سے سوال کیا گیا کہ کیا سرفراز سیریز میں مکمل طور پر بلے باز کے طور پر کھیل سکتے ہیں، بابر نے اپنے ہی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا صحافی کا خیال ہے کہ سرفراز صرف بلے باز کے طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بابر نے پوچھا کہ "کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ بلے باز کے طور پر کھیل سکتا ہے؟"۔ اس کے بعد انہوں نے سرفراز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نے پچھلی سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "سرفراز بھائی نے پچھلی سیریز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وہ وکٹ کیپر کے طور پر میری پہلی پسند ہوں گے تاہم، ہم وہاں پہنچ کر اور کمبی نیشن کو دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
ہم بہترین ممکنہ ٹیم کا انتخاب کریں گے۔"

وقت اشاعت : 2023-07-06 14:03:47