مارک زکربرگ کی 11 سال بعد ٹوئٹر پرواپسی
2023-07-06 14:09:29
فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے 11 سال بعد ٹوئٹر پر ایک میم شیئر کی گئی ہے جس میں اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو اسی طرح کے کپڑے پہنے آدمی کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر 1967 کے اسپائیڈر مین کارٹون ڈبل آئیڈینٹٹی کی ہے جس میں ایک ولن ہیرو کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔فیس بک کے بانی نے میم کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے آخری مرتبہ ٹوئٹر پر 18 جنوری 2012 کو پوسٹ شیئر کی تھی۔
وقت اشاعت : 2023-07-06 14:09:29