Login / Register

متحدہ عرب امارات کے راکیزکی اسرائیل کی آئی ایم اے کے ساتھ تعاون کا سمجھوتا

2023-07-06 14:10:27

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 متحدہ عرب امارات اور اسرائیل راس الخیمہ اکنامک زون (راکیز) اور اسرائیلی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ایم ای) نے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔اس کے تحت وہ باہمی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کو وسعت دینے پر غور کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے خبر دی ہے کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)میں دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی کمپنیوں کے آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے تعاون کریں گے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے اگست 2020 میں امریکا کی ثالثی میں دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے پراتفاق کیا تھا اور دونوں نے اسی سال اکتوبر میں اس منصوبے کی توثیق کی تھی۔راکیز کے سی ای او رامی جلاد نے کہا:یہ ضروری ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون کی سطح کو بڑھانے کی طرف آگے بڑھیں۔آئی ایم اے میں جدید ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، فیشن، کیمیکلز، فارماسیوٹیکل، ماحولیات، خوراک، دھاتیں، بجلی، بنیادی ڈھانچے اور صارفین کی مصنوعات جیسے شعبوں میں کمپنیاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 2023-07-06 14:10:27