Login / Register

یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں بالترتیب 17 فیصد اور7 فیصد کمی

2023-07-07 13:47:13

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پربالترتیب 17 فیصد اور7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2023 میں ملک میں 610000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصدکم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 737000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی تاہم مئی کے مقابلہ میں جون میں یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر33 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اسی طرح جون میں ملک میں 135000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 146000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ملک میں مئی کے مقابلہ میں جون میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر105 فیصدکانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جاری کیلینڈر سال کے پہلے نصف میں ملک میں 3101000 ٹن یوریا اور497000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-07 13:47:13