Login / Register

مسجد حرام میں استفسارات کا جواب دینی کی سروس کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

2023-07-07 13:49:20

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مسجد حرام کے اندر زائرین کے استفسارات کے جوابات دینے اور عازمین کو جدید ترین اور مفید طریقوں اور ذرائع سے خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انٹیلیجنٹ روبوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عدنان المنعمی نے کہا کہ شعبہ دعوت و ارشاد کے تعاون سے عازمین کے سوالوں کے جواب دینی سروس کو ایک تکنیکی روبوٹ کے ذریعے فعال کیا گیا ہے جو مسجد حرام کے گرد گھوم سکتا ہے۔
یہ روبوٹ ضیوف الرحمان کو بیت اللہ کی زیارت کے موقعے پر مناسک کی ادائی کے بارے میں درست اور مفید معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد حرام میں سوال کرنے والوں کے جوابات دینے کی خدمت ایک ذریعہ ہے جو عازمین اور عمرہ کرنے والوں کو فراہم کی جاتی ہے کیونکہ حج اور عمرہ کے دوران زائرین کو مناسک کے حوالے سے شرعی مسائل کے بارے میں جان کاری چاہییہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو یہ سہولت چوبیس گھنٹے فراہم کردی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-07 13:49:20