لبنان سے راکٹ فائر، جواب میں اسرائیل نے بمباری کردی
2023-07-07 13:49:55
اسرائیلی فوج نے لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد لبنان کے علاقے پر بمباری کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متضاد اطلاعات کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ راکٹ اسرائیلی حدود کے اندر پھٹ گیا تھا۔ اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے ارد گرد کے علاقے کو 20 سے زیادہ گولوں سے نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ سرحدی واقعات کے بعد شمالی بستیوں کو ہدایات جاری نہیں کیں۔ اسرائیل صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے یونیفل کے ذریعہ لبنان کو پیغامات بھیجے گا۔ یونیفل اقوام متحدہ کی لبنان میں عارضی طور پر موجود فورس کو کہا جاتا ہے۔ تین سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کم از کم ایک میزائل جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف داغا گیا۔
کفر شوبا سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان کی طرف دو گولے داغے گئے۔ گولے جنوبی لبنان کے غیر آباد علاقوں میں گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف لبنانی فوج نے کہا ہے کہ آج جنوب سے کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا۔کسی فریق نے راکٹوں کو داغے جانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لبنانی فوج یا جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔گزشتہ ماہ کے آغاز سے لبنان-اسرائیلی سرحد پر سکیورٹی الرٹ کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں کفر شوبا کے سرحدی علاقے میں اہلکار تعینات کر دیے تھے۔
وقت اشاعت : 2023-07-07 13:49:55