عمر گل نے محمد عامر کو شاہین آفریدی سے بہتر فاسٹ بائولر قرار دیدیا
2023-07-07 13:59:27
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا خیال ہے کہ سرفراز احمد بابر اعظم کے مقابلے میں بہتر کپتان ہیں۔ عمر گل نے محمد عامر کو شاہین شاہ آفریدی کے مقابلے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیندوں میں بھی اپنی پسند کے طور پر منتخب کیا۔ " عمر گل سے جب سرفراز اور بابر میں سے بہتر کپتان چننے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کپتانی کے لحاظ سے سرفراز احمد۔
سرفراز کی کپتانی میں، پاکستان نے 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے لگاتار 11 ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیتیں۔ سرفراز کو خراب فارم کے باعث 2019ء کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2020ء میں بابر اعظم کو اظہر علی کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سونپے گئے۔ بابر اعظم کی تقرری کھیل کے تمام فارمیٹس میں بلے باز کے طور پر ان کی شاندار فارم کے بعد عمل میں آئی۔
وقت اشاعت : 2023-07-07 13:59:27