Login / Register

ایلینا ریباکینا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

2023-07-07 14:00:19

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا اور برطانوی وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی کیٹی بولٹر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ کیٹی بولٹر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف بلغاریہ کی وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووا کو شکست دے کر اوردفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ کو پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلغارین وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووا کو 0-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں قزاخستان کی دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی حریف ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(2-7)سے مات دے کر دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔تیسرے رائونڈ میں کیٹی بولٹر کو دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

وقت اشاعت : 2023-07-07 14:00:19