- مرکزی صفحہ
- شوبز
- پاکستان میں ویوو کی چھٹی سالگرہ:بہترین انوویشنز کے ساتھ ٹیکنالوجی کی میدان میں جدت کی نئی جہت
پاکستان میں ویوو کی چھٹی سالگرہ:بہترین انوویشنز کے ساتھ ٹیکنالوجی کی میدان میں جدت کی نئی جہت
2023-07-07 14:02:17
شہور عالمی سمارٹ فون برانڈ ویوو دلی مسرت کے ساتھ پاکستان میں اپنی چھٹی سالگرہ کا علان کرتا ہے۔ اس موقع پر ویوو اپنے پیارے ملازمین اور صارفین کا تہہ دل سے شکرگزار ہے۔
یہ سنگ میل پاکستانیوں کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا ثبوت ہے جو ویوو کو نئی بلندیوں اور نمایاں کامیابیوں کی طرف لے جا رہا ہے۔
BENFEN کے فلسفہ پر کا ربند رہتے ہوئے ویوو اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
گزشتہ سال جب ایک تباہ کن سیلاب نے پاکستانی قوم کو متاثر کیا تو ویوو نے سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش رہتے ہوئے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ پیش کیا۔
یہ پاکستانی عوام کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینے میں ویوو کی مخلصانہ لگن کا ثبوت ہے جسے پاکستانی قوم کے ہمراہ ملک کے صدر نے بھی خوب سراہا۔
“More Local More Global” حکمت عملی کے ساتھ، ویوو نے صارفین کے لیے اپنے سمارٹ فونز کی آسان رسائی مہیا کرتے ہوۓ پاکستانی مارکیٹ میں کامیابی سے اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔
اس نقطہ نظر میں نوجوانوں کے ساتھ مضبوط روابط کو فروغ دیتے ہوئے مارکیٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کرانا شامل ہے۔
صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ اور سمارٹ فون مارکیٹ کو تقویت دینے کے لیے اپنی لگن سے کارفرما، ویوو نے پاکستان میں وسیع پیمانے پر پہچان اور اعتماد حاصل کیا ہے۔
17 سروس سینٹرز اور 9200 سے زائد ریٹیل اسٹورز کے ساتھ، ویوواپنے سمارٹ فونز اور آفٹر سیلز کی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
مزید برآں، 2020 میں ویوو نے صارفین کے لیے 'سروس ڈے' اقدام کا تعارف کیا جس میں کلینینگ، جراثیم کشی، مرمت، سافٹ ویئر اپ گریڈ جیسی بہت سی اعزازی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔
ویوو پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر ایرک کانگ نے اس موقع پر کہا، " ہم ویوو پاکستان کی شاندار چھٹی سالگرہ منا رہے ہیں، جس پر میں تمام پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔ پاکستان میں ویوو کی زبردست کامیابی ہمارے سرشار ملازمین اور قابل قدر صارفین کی ایک مربوط کوشش کا نتیجہ ہے۔
گزشتہ چھ سال میں اپنے جدت طرازی کے نقطہ نظر اور اپنے صارفین کی غیر متزلزل حمایت کی بدولت ہم نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اپنی کوششوں کے مرکز میں لوکلائزیشن اور جدت کے ساتھ ویوو پاکستان میں معروف ٹیکنالوجیز لاتا رہا ہے ۔ مزید، BENFEN کے فلسفے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے پرعظم ہیں۔
"
ویوو نے پاکستان میں اپنے پرکشش سمارٹ فونز کی رینج میں جدید خصوصیات کے ساتھ صارفین کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ X، V، اور Y سیریز کے ہر پروڈکٹ نے لوگوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی اپنی صلاحیت کے لیے بے پناہ تعریف اور پہچان حاصل کی ہے۔
گمبل سٹیبلائزیشن، ان فنگر پرنٹ سکینر، آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن، کلر چینجنگ گلاس، اورہ لائٹ پوٹریٹ اور AI نائٹ پورٹریٹ جیسے جدید فیچرز کے ساتھ ویوو نے اپنے صارفین کے لیے بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
گزشتہ چھ سالوں کے دوران، جدت، معیار اور صارفین کے اطمینان کو ترجیح دیتے ہوئے، ویوو نے مسلسل پاکستانی صارفین کو شاندار سمارٹ فونز اور تجربات فراہم کیے ہیں۔
جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے اور سمارٹ فون انڈسٹری میں آگے رہتے ہوئے،ویوو مستقبل میں بھی صارفین کو بہترین پروڈکٹس فراہم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کو برقرار رکھنے کے لیے پرُعظم ہے۔
وقت اشاعت : 2023-07-07 14:02:17
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are