Login / Register

3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج:ن لیگ،پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا

2023-07-07 14:07:23

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج،آئی ایم ایف پاکستان کی سیاسی قیادت سے سپورٹ پروگرام کیلئے انکی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطہ کر رہا ہے۔
مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا،انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کیلئے انکی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں،آئندہ الیکشن کے بعد بننے والی سیاسی حکومت کو پالیسیوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹویٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا،آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے،اور اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئل شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 2023-07-07 14:07:23