Login / Register

س*امریکا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

2023-07-10 13:29:06

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث پائلٹ سمیت 6 افراد چل ہلاک ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں چھوٹا طیارہ رن وے سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا ، اسی دوران طیارے میں آگ بھڑک اٴْٹھی، جس کے باعث چھ افراد چل بسے، جن کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ان میں پائلٹ بھی شامل ہیں۔
دیگر کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے نے لاس ویگاس سے اٴْڑان بھری تھی اور منزل فرینچ ویلی ایئر پورٹ تھی تاہم طیارہ رن وے سے کچھ پہلے ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:29:06