Login / Register

عمان میں نئے اسلامی سال کی تعطیل کا اعلان

2023-07-10 13:32:04

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

خلیجی سلطنت عمان نے نئے اسلامی سال کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والوں پر سرکاری تعطیل کا اطلاق ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمان نے نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، ملک نے جمعرات 20 جولائی کو اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
علاوہ ازیں عمان نے غیرملکیوں کیلئے سینکڑوں ملازمتوں کے دروازے بند کردیے کیوں کہ خلیجی ملک 207 ملازمتوں کے زمرے میں غیر ملکیوں کو شہریوں سے تبدیل کرے گا، عمانیت کو فروغ دینے کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سلطنت میں 200 سے زائد پیشوں میں غیر ملکیوں کو ملازمت دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، سلطنت کے وزیر محنت نے ایک فیصلہ نمبر 235/2022 جاری کیا جس میں بعض پیشوں کی مشق کو ریگولیٹ کیا گیا جو اب عمانیوں کے لیے مخصوص ہیں، فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اس کی اشاعت کے اگلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ 2018ء میں وزارت نے تقریباً 10 شعبوں میں پھیلے ہوئے 87 پیشوں میں غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی تھی، یہ فیصلہ لیبر لا پر مبنی تھا جو رائل ڈیکری نمبر 35/2003 اور رائل ڈیکری نمبر 89/2020 کے ذریعے جاری کیا گیا تھا جس میں وزارت محنت کا قیام، اس کی تخصص کی وضاحت اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کی توثیق کی گئی تھی۔ نئے فیصلے کے آرٹیکل 1 میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کو 207 پیشوں پر کام کرنے سے منع کیا جائے گا اور وہ موجودہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں، وزارت محنت کا مقصد 2022 میں شہریوں کے لیے بھرتی، تبدیلی اور تربیت کے ذریعے 35,000 ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:32:04