Login / Register

جدہ میں منشیات کی تشہیر کے الزام میں پاکستانی گرفتار

2023-07-10 13:39:05

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد منشیات پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو)کی تشہیر کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں پاکستانی شہریت رکھنے والے شخص کو نشہ آور میتھیمفیٹامائن(شبو) کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی اور اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی تشہیر یا فروغ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور ریاض میں کسی قسم کی شکایت ہیلپ لائن 911 پر دیں جب کہ مشرقی صوبوں اور ملک کے دیگرعلاقوں سے منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت 999 پر دیں۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:39:05