Login / Register

غ* کہا تھا مشکل وقت آتے ہی پرویز خٹک کشتی سے چھلانگ لگا دیگا، امیر حیدر ہوتی

2023-07-10 13:53:04

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کہتا تھا عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست ختم کر دی، میں نے کہا تھا مشکل وقت آتے ہی پرویز خٹک کشتی سے چھلانگ لگا دیگا۔
گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ہر شہید پر فخر ہے، شہیدوں کے خاندانوں کا سردار بلور خاندان ہے، ہارون بلور اور ان کیساتھ شہید ہونے والے قوم کے شہدائ تھے، 8 سال پہلے کہا تھا کہ برا وقت آتے ہی کشتی سے چھلانگ والا پہلا پرویز خٹک ہوگا، کیا کسی کو پتہ ہے کہ محمود خان کہاں ہی ۔
انہوں نے کہا کہ صرف حکومت کرنی نہیں ہوتی بلکہ پھر سختی بھی برداشت کرنی پڑتی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، ہم نے کبھی ملک دشمنی نہیں کی، کارکنوں کو ریاست سے نہیں لڑایا، خود زمان پارک میں بند ہے اور نکلتے وقت سر پر بالٹی پہن رکھتا ہے، بلور خاندان نے دوسرے کے بچوں کی خاطر اپنی قربانی دی۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:53:04