پولیس نے معروف کاروباری کمپنی کے سربراہ کو بازیاب کرا لیا
2023-07-10 13:54:40
معروف کاروباری کمپنی کے اغوا ہونے والے سربراہ بلال حشمت کو بازیاب کرا لیا گیا۔بلال حشمت کو آج ڈیوس روڑ سے اغواء کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلال حشمت کو 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا،ملزمان نے کپمنی کے سربراہ کی اہلیہ کو دھمکی آمیز فون کال کی تھیں۔ ملزمان نے خاتون کو واقعہ بارے خاموش رہنے کی بھی دھمکی دی۔
اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغوا کیا گیا۔ملزمان نے فون پر خاوند اور ڈرائیور عبدالرحمن کو پشاور لے جانے کا کہا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلال حشمت کو بازیاب کرا لیا،پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مغوی کی بازیابی کے ساتھ ساتھ تین کروڑ روپے بھی ریکور کر لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال ہی جون میں ملک میں پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانے والے اسکائی ونگز کے مالک عمران اسلم کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ اسکائی ونگز کے منیجر کے مطابق انہیں جناح ٹرمینل کے سگنل پر نامعلوم افراد گاڑی سے اتار کر لے گئےتھے۔منیجر نے بتایا کہ عمران اسلم اسکائی ونگزکمپنی کے مالک ہیں اور انہوں نے ملک میں پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرائی، ان کے اغوا کی درخواست ائیر پورٹ تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔
بعدازاں بتایا گیا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے مالک عمران اسلم خان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔گھر واپسی پہنچنے کے بعد عمران اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ میں خیریت سے واپس گھر پہنچ گیا، تمام میڈیا اور خیر خواہوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔ واضح رہے کہ عمران اسلم خان کو 22 جون رات 10 بجے کراچی ایئر پورٹ سے نامعلوم افراد گاڑی سمیت ساتھ لے گئے تھے۔عمران اسلم کے اغوا کے بعد اسکائی ونگز کمپنی کے منیجر کا کہنا تھا کہ اغوا کی درخواست ایئر پورٹ تھانہ میں درج کرائی لیکن پولیس حکام اغوا کی درخواست وصول نہیں کر رہے تھے۔
وقت اشاعت : 2023-07-10 13:54:40
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are