Login / Register

عون چوہدری کی تحریک انصاف پر پابندی لگوانے کی درخواست پر اعتراضات عائد

2023-07-10 13:56:57

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر اعتراض لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پر پابندی لگوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دئیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے مختلف اعتراضات لگا کر کے درخواست واپس کر دی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار نے نشاندہی نہیں کی آرٹیکل 184 تھری کے تحت یہ مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔ رجسٹرار آفس نے یہ بھی اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا گیا۔ یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پر پابندی لگوانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔
پٹیشن میں پی ٹی آئی پر ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پابندی کی استدعا کی گئی۔ پٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قانونی سرگرمیوں پر پابندی کا بھی جواز بنایا گیا۔ درخواست میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اداروں،شہدا کی یادگاروں پر حملے کو بھی پابندی کے لیے جواز بنایا گیا۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ گئے تھے جس کے بعد استحکام پاکستان پارٹی وجود میں آئی،اس پارٹی کی قیادت تحریک انصاف کے سابق رہنما ہی کر رہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ سیاسی سر گرمیاں شروع کر دی ہیں اور لاہورکی اہم شاہراہوں پراستحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرزبھی آویزاں کر دئیے گئے۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:56:57