Login / Register

معیشت تباہ کرنے والے کا آج کوئی ترجمان نہیں،مریم اورنگزیب

2023-07-10 13:58:25

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس نے معیشت تباہ کی آج اس کا کوئی ترجمان نہیں۔عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک دشمنی کس نے کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشی ٹولہ ملک کو لوٹ کر چلا گیا،سازشی ٹولے کی جماعت کا آج کوئی ترجمان نہیں ہے بلکہ صرف ٹویٹر ہینڈلر ترجمان ہیں۔
کوئی بھی اس فتنے کیلئے سامنے آنے کو تیار نہیں،خواتین،بچوں کو زمان پارک پر ڈھال بنایا اور خود بل میں گھسے رہے۔ جو لوگ الزامات لگاتے تھے آج کہتے ہیں جنرل باجوہ برا اور نواز شریف اچھا آدمی ہے،عمران خان دھوکے باز،جھوٹا،فراڈیا اور ذہنی مریض ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت موجود ہیں کہ ایک ٹولہ ملک سے باہر بیٹھ کر فوج اور اداروں کے خلاف مہم جوئی کراتا ہے۔
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہم چلاتے،اس قسم کی حرکتوں سے کوئی واقعہ ہوا تو ذمہ دار فارن ایجنٹ ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی میری گرفتاری کا رد عمل تھا،اب کہتا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتی ہوں کہ 9 مئی کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا،تمہیں نوجوانوں کو اکساتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں رکھ کر کہتا تھا دوائی اور کرسی نہ دوں،جبکہ حمزہ شہباز کو دو سال جیل میں رکھا گیا اور رانا ثنا ءاللہ پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی ان سے اکتا چکے تھے۔ آرمی چیف کیخلاف مہم عمران خان کے کہنے پر چلائی گئی،اکتوبر میں بھی موسم گرم ہوتا ہے اس لیے انتخابات نومبر میں ہوں تو بہتر ہو گا۔

وقت اشاعت : 2023-07-10 13:58:25