Login / Register

مجھے کامیاب آل راؤنڈربننا ہے، عالیہ ریاض

2023-07-11 13:48:06

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کی حیثیت سے پرفارم کرنا چاہتی ہوں، مجھے کامیاب آل راؤنڈر بننا ہے۔ ایک انٹرویومیں تیس سالہ عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ میں کمر کی تکلیف کا شکار رہی تھی، جس کے باعث بولنگ نہیں کر سکی تھی لیکن اب مکمل فٹ ہوں اور اچھی بولنگ کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کم بیک ہوا، میرا ٹارگٹ ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ سے ٹیم کو فائدہ ہو۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ویمن کرکٹرز کے لیے اسکلز کیمپ لگانے کے حوالے سے عالیہ ریاض نے کہا کہ بڑا اچھا اسکلز کیمپ رہا، کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، اسکلز کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بہتر بنانے پر سب کھلاڑیوں نے توجہ دی۔انہوںنے کہاکہ مارک کولز کے آنے سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، کوچز نے کیمپ میں بولرز اور بیٹرز کے ساتھ انفرادی طور پر کام کیا، ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کا انتظار ہے، اسی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، پاکستان ٹیم کو سیزن کی پہلی سیریز جتوانے کی کوشش کروں گی۔
واضح رہے کہ عالیہ ریاض 53 ون ڈے میچز اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 2023-07-11 13:48:06