ویمنز ایشز ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
2023-07-11 13:51:59
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ویمنز ایشز کا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ (کل) بدھ کو کائونٹی گرائونڈ ، برسٹل میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے 89 رنز سے جیت لیا تھا، جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلوی ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی جس کے بعد ایشز سیریز میں شامل تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔
وقت اشاعت : 2023-07-11 13:51:59