Login / Register

فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا6 رکنی وفد قزاخستان کی سرکردہ ویمن انٹرپرینیورزسے بزنس میٹنگ کے لئے روانہ

2023-07-11 13:53:46

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا6 رکنی وفد قزاخستان کی سرکردہ ویمن انٹرپرینیورزسے بزنس میٹنگز کیلئے روانہ ہو گیاہے۔ فیصل آباد ویمن چیمبر کی صدرروبینہ امجد نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ6 رکنی وفد کا تعلق ہوم ٹیکسٹائل، ہوزری گارمنٹس، چاول، ٹورازم اور دیگر سیکٹرز سے ہے جو الماتے قزاخستان میں سرکردہ کاروباری خواتین سے بزنس ٹو بزنس میٹنگ کرے گا۔
انہو ں نے کہا کہ قزاخستان کی معاشی سرگرمیوں میں خواتین کا 45فیصدحصہ ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری خواتین کامعاشی سرگرمیوں میں حصہ صرف 1فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ نہ صرف دونوں ملکوں کی ویمن اکانومی کو فروغ دے گا بلکہ باہمی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
انہوں نے قزاخستان کے سفیر مسٹر یرژان کسٹافن کی کوششوں کو سراہا جس کے باعث الماتے اور لاہور کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کا اجرا ممکن ہوا جس کی پہلی پرواز 8جولائی سے شروع ہو گئی ہے جس کا دورانیہ صرف2 گھنٹے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈائریکٹ فلائٹ کے اجرا سے دونوں ملکوں کے درمیان اکنامک، سوشل اور کلچرل تعلقات کو فروغ حاصل ہونے کیساتھ قزاخستان کیلئے پاکستان کے ذریعے ویسٹرن ریجن میں ٹریڈ کنیکٹیویٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 2023-07-11 13:53:46