Login / Register

ڈالر کے مقابلہ میں جون 2023 میں دنیا بھر کی کرنسیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی روپے کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا، دی سپیکٹیٹرز انڈکس

2023-07-11 13:55:44

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 ڈالر کے مقابلہ میں جون 2023 میں دنیا بھر کی کرنسیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی روپے کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دی سپیکٹیٹرز انڈکس کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلہ میں 3.1 فیصد، ناروے 2.6 فیصد ، یو کے 2.2 فیصد، پولینڈ 2.1 فیصد ، یورو1.7 فیصد، میکسیکو 1.4فیصد، برازیل ایک فیصد، سوئٹزرلینڈ ایک فیصد، کینیڈا 0.5 فیصد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں سائوتھ افریقہ کی مائنس 0.1فیصد، انڈیا مائنس0.1 فیصد، جنوبی کوریا مائنس 0.2 فیصد، آسٹریلیا مائنس 0.3فیصد ، چائنہ مائنس 1.5 فیصد ، جاپان مائنس 2.2 فیصد ، روس مائنس 10 فیصد، ترکی مائنس 12 فیصد کرنسیوں کی شرح رہی۔

وقت اشاعت : 2023-07-11 13:55:44