Login / Register

16 قطری حکام کو رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا

2023-07-11 13:57:02

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 قطر میں 16 اعلیٰ حکام پر رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کردیئے گئے۔ دی نیشنل نیوز کے مطابق قطر کے سرکاری وکیل نے 16 افراد پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں دوحہ کی معروف کمپنی حماد میڈیکل کارپوریشن کے 4 افراد بھی شامل ہیں، یہ الزامات رشوت ستانی اور عہدے کے غلط استعمال سے متعلق ہیں جب کہ حماد میڈیکل کارپوریشن قطر کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جس کے 25 ہزار سے زائد ملازمین ہیں، ملک بھر میں 12 ہسپتال اور نیشنل ایمبولینس سروس چلاتے ہیں اور گھر و رہائشی نگہداشت کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔
قطری اٹارنی جنرل عیسیٰ النعیمی نے ایچ ایم سی ملازمین کے خلاف الزامات کی تصدیق کی ہے، قطری پبلک پراسیکیوشن کے دفتر نے کہا کہ HMC ملازمین پر منی لانڈرنگ اور ریاست سے متعلق ٹینڈرز کی آزادی اور سالمیت کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے، ملازمین نے HMC میں اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا، دوسرے مدعا علیہان کی ملکیت میں کچھ کمپنیوں کی حمایت کی اور رقم کے عوض HMC کو طبی مواد اور سامان کی فراہمی کے معاہدے حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی، ملزمان کے خلاف شواہد کافی ہونے کے بعد اٹارنی جنرل نے ملزمان کو مجاز فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا، استغاثہ نے عدالت کو بھیجے گئے 12 دیگر مقدمات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
معلوم ہوا ہے کہ قطر نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھا دی ہیں جب سے ملک کے امیر شیخ تمیم نے 2002ء میں منظور کیے گئے قانون کے سابقہ ورژن کو منسوخ کرنے کے بعد اس سال مئی میں پبلک پراسیکیوشن قانون نافذ کیا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ سابق وزیر خزانہ علی العمادی کے خلاف مجرمانہ ٹرائل شروع کرے گا، جنہیں مئی 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، العمادی اور دیگر نامعلوم افراد پر رشوت خوری، عہدے اور طاقت کے غلط استعمال، عوامی فنڈز کو نقصان پہنچانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

وقت اشاعت : 2023-07-11 13:57:02