جی سی سی ممالک کی روس سے قربتیں بڑھنے لگیں
2023-07-11 14:01:27
ماسکو میں روس اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز ہوگیا۔ عرب نیوز کے مطابق اس بات چیت کا مقصد عرب خلیجی ریاستوں اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، مذاکرات کے اس چھٹے دور میں کئی بین الاقوامی مسائل اور علاقائی تعاون کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو اس طرح مضبوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مشترکہ مفادات حاصل ہوں، اس ملاقات کے دوران ایجنڈا میں شامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کا مقصد ایک طرف مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے تو دوسری طرف متعدد علاقائی اور بین الاقوامی فائلوں پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔
البدیوی نے خلیجی روس کے تعلقات کوممتاز قرار دیا اور کہا کہ چونکہ دونوں فریقوں نے نومبر 2011 میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے، اس گفت و شنید کا تسلسل اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریقوں کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہے، قریبی تعلقات کا مقصد تمام سطحوں اور شعبوں میں دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے، خلیج تعاون کونسل کے ممالک ہمیشہ تمام ممالک اور علاقائی گروہوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں مشترکہ وزارتی اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں جون 2022 میں ہوا تھا، اس اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک ہوئے تھے، GCC ممالک اور روس کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم سال 2021 کے اعلان کردہ اعدادوشمار میں 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، روس کو برآمدات میں الیکٹرک مشینیں اور پلاسٹک سب سے اہم اجناس ہیں، روس سے درآمد کی جانے والی اشیا میں اناج، تانبا اور اس کی مصنوعات اہم شمار کی جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-07-11 14:01:27
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are