شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
2023-07-11 14:04:56
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اور غذائیت کی کمی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ شہباز شریف اور بل گیٹس نے صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت کی۔ وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر غذائیت کی کمی،اسٹنٹڈ گروتھ کی لازمی خدمات کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔ جبکہ مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے تعاون اور اشتراک عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پولیو جیسی مہلک بیماریوں کا خاتمہ اور غذائیت کی کمی پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے۔
فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وسائل میں شمولیت کیلئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچوں کو معذورہونے سے بچانے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوسرے سبز انقلاب کا مقصد زراعت کو ہماری اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا محرک بنانا ہے،جس سے ملک میں غذائی تحفظ یقینی اور قومی سلامتی مضبوط ہو گی. ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے بلند بانگ نعرے اور کاغزی دعوے سنے لیکن محنت،استقامت اور تندہی کے بغیر وہ سب بے کار ثابت ہوئے۔جی سی سی ممالک سالانہ چالیس ارب ڈالر کی غذائی اور زرعی مصنوعات درآمد کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد اسپیشل انویسٹمینٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی چھتری تلے پاکستان کے زرعی شعبے میں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانا ہےجس کے لیے راہ ہموار ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-07-11 14:04:56
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are