ہم نے بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا،وزیراعظم
2023-07-11 14:06:14
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام خوشی سے قبول نہیں کیا،اگر ہم نے بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات میں ریسرچ کا کام ٹھپ پڑا ہے،مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ کریں گے۔
رونے دھونے سے کبھی ملک خوشحال نہیں ہوتے،سفارش نے ملک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آج انکی روح تڑپ کر کہہ رہی ہے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کیلئے جانیں قربان کی تھیں۔ وقت آ چکا ہے کہ تمام ادارے اور حکومت مل کر ترقی کیلئے کردار ادا کریں،اگر قوم کا مستقبل سنوارنا ہے تو سب مل کر ایک ہو جائیں
وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے زراعت،انفارمیشن،معدنیات اور ایکسپورٹ کا جامع منصوبہ بنایا ہے۔میں اور ہمارے دوسرے زعما بیرون ملک جاتے ہیں،جب بیرون ملک ہمارا استقبال کیا جاتا ہے تو میں ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں،استقبال کرنے والوں کے چہرے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ یہ آ گئے ہیں ہم سے پیسے مانگنے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کر رہے ہیں،آئندہ چند برسوں میں پاکستان خطے میں خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہو گا۔
کرپشن نے ملک کی جڑوں کو تباہ کر دیا،2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کرنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں،ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت کی۔ وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔
وقت اشاعت : 2023-07-11 14:06:14
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are