برینڈن میکولم نے اپنے گھوڑے کا نام ’دی اسٹوکس‘ رکھ دیا
2023-07-13 13:50:07
ایشز ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ جیتنے پر برینڈن میکولم نے اپنے گھوڑے کا نام ’دی اسٹوکس‘ رکھ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم جو کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہیں، انہوں نے بہت ہی منفرد انداز میں ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو عزت دی ہے۔
اسٹوکس گھوڑے کا کیمبرج نیوزی لینڈ کی ہارس ریسنگ میں ڈیبیو ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اس 3 سالہ گھوڑے کو برینڈن میکولم نے خود پالا ہے اور وہ اس کی کامیابی کے لیے پٴْرامید ہیں۔برینڈن میکولم نے گھڑ دوڑ کے کاروبار کے لیے اپنا 3.5 ملین ڈالرز کا گھر بھی فروخت کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 2023-07-13 13:50:07