- مرکزی صفحہ
- شوبز
- پاکستان انشا اللہ آئندہ سال آم اور دیگر غذائی اجناس کی افریقی ممالک کو برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل کرسکے گا، ہائی کمشنر آفتاب حسن خان
پاکستان انشا اللہ آئندہ سال آم اور دیگر غذائی اجناس کی افریقی ممالک کو برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل کرسکے گا، ہائی کمشنر آفتاب حسن خان
2023-07-13 13:51:04
پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن کی قیادت میں PSATFکی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،افریقی ممالک میں ریجنل صدور اور معروف تجارتی نمائندوں نے پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر میں ہائی کمشنر جناب آفتا ب حسن خان سے ملاقات کی، اس موقع پر ٹریڈ سیکریٹری حمیرا اصرار اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ہائی کمشنر آفتاب حسن خان نے افریقی ممالک میں مقیم پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ جنوبی افریقہ اور دیگر ہمسایہ ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں، آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے کورینٹل/ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سے ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اورضروری کارروائی کے بعد پاکستانی حکومت کو این او سی جاری کرے گا جس سے پاکستانی آم اور دیگر غذائی اجناس کی افریقہ برآمد سے کثیر زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ ساتھ افریقہ میں پاکستانی تاجروں کیلئے ویزے کے اجرا اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی جنوبی افریقہ کی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے اس موقع پر اپنے ادارے کا تعارف کرایا اور مستقبل میں ہونے والے پروگراموں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ میں فارماسوٹیکل، انجینئرنگ، آئی ٹی، رئیل اسٹیٹ اور ایگریکلچر کے شعبے میں مصنوعات کی بہت مانگ ہے اور کئی بلین ڈالر کی تجارت کے مواقع دستیاب ہیں لہذا پاکستانی تاجراور برآمدکنندگان اس سے فائدہ اٹھائیں، PSATF اس سلسلے میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی، ممتاز تاجر رائے انتخاب علی نے تجویز دی کہ چائنا کی طرز پر ساتھ افریقہ میں پاکستان ٹریڈ مال متعارف کرایا جاسکتا ہے اور افریقہ کے تمام فرنچائز، چین اسٹورز اور دیگر بڑے اداروں کے ساتھ مل کر پاکستانی مصنوعات کو افریقہ کی منڈیوں میں رسائی دے کر کئی بلین ڈالر کی تجارت ممکن بنائی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں ہمیں حکومت پاکستان اور دیگر تجارتی اداروں اور مینوفیکچررز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنانی ہوگی، امید ہے کہ اس سے افریقہ کی منڈیوں تک ہم پاکستانی مصنوعات جس میں ہمالیہ سالٹ، آٹو بائیکس، سرجیکل گڈز، اسپورٹس گڈز، انجینئرنگ آئٹمز، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور ایگریکلچر سمیت دیگر مصنوعات متعارف کراکے کئی بلین ڈالر کمائے جاسکتے ہیں، ہائی کمشنر پاکستان آفتاب حسن خان نے پاکستانی تاجروں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں کے جوابات دیئے اور کہاکہ اس قسم کی تجارتی میٹنگ ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر منعقد کی جانی چاہیئے جس کے مفید نتائج ہوں گے، اس ضمن میں پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے عندیہ دیا کہ ہم انشا اللہ اس سال ستمبر یا اکتوبر میں ٹریڈ سیمینار کا انعقاد کریں گے جس میں افریقی ممالک اور پاکستان سے تجارتی وفود اور متعلقہ سرکاری حکام کو مدعو کیا جائے گا تاکہ پاک افریقہ باہمی تجارت کو فروغ دیاجاسکے، آخر میں ٹریڈ سیکریٹری حمیرا اصرار نے میٹنگ میں شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جنوبی افریقہ اور دیگر ہمسایہ افریقی ریاستوں میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 2023-07-13 13:51:04
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are