Login / Register

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد اضافہ

2023-07-13 13:51:40

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

سیمنٹ کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 259 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی 2022 کے دوران 1.44 ارب روپے کا سیمنٹ برامد کیا گیا جبکہ مئی 2023 کے دوران برامدات کا حجم 5.17 ارب روپے رہا ۔ اس طرح سیمنٹ کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-13 13:51:40