ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا
2023-07-13 13:53:06
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل
پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ4ہزار روپے ہو گئی اسی طرح429روپپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ74ہزار897روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا14ڈالر کے اضافے سی1946ڈالر ہو گیا ۔۔
وقت اشاعت : 2023-07-13 13:53:06