Login / Register

امارات میں یکم محرم کو تعطیل کا اعلان، پھر لگاتارتین چھٹیاں

2023-07-13 13:56:11

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

متحدہ عرب امارات نے 21 جولائی کو وزارتوں اور وفاقی ملازمین کے لیے اسلامی نئے سال کے لیے قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسزنے اعلان کیا کہ 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے بامعاوضہ تعطیل ہوگی۔
21 جولائی کو جمعہ ہے اور جمعہ کے بعد ہفتہ 22 جولائی اور اتوار 23 جولائی کو معمول کے مطابق چھٹی ہے۔ اس طرح وفاقی ملازمین ایک مرتبہ پھر طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔
ادارے نے تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو 1445 ہجری کی تعطیل کے متعلق ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ 2023 کے لئے ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے منظور شدہ سرکاری تعطیل کے بارے میں کابینہ کی قرارداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے واضح نہیں کیا کہ آیا نجی شعبے کی فرموں کو بھی اس دن کی چھٹی ملے گی یا نہیں۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس روز یکم محرم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب ہجرت کی تھی۔ ہر سال اسی دن سے نیا اسلامی سال شروع کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-07-13 13:56:11