Login / Register

این ڈی ایم اے اور سیو دی چلڈرن پاکستان کے مابین ایم او یو پر دستخط

2023-07-13 14:00:20

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سیو دی چلڈرن (ایس سی آئی، یو کے) کے درمیان آفات کے حوالے سے تیاری اور بحالی کے منصوبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے لیے آج اسلام آباد میں معاہدہ ہوا۔ معاہدے پر این ڈی ایم اے کے ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ادریس محسود اور سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل نے دستخط کیے۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی موجود تھے۔
    معاہدے کے تحت این ڈی ایم اور سیو دی چلڈرن آفات کے حوالے سے تیاری اور صلاحتی دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ آگاہی کی سرگومیوں کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ بچوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات بھی ان منصوبوں میں شامل ہو ں گے تاکہ آفات کے خطرات سے ان کو محفوظ رکھا جا سکے
    چیئرمین این ڈی ایم اے نے آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی آبادی کی شمولیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے موئثر ارلی وارننگ سسٹم (EWS) ہونا چاہیے۔انہوں نے ہنگامی حالات کے دوران معاونت بڑھانے اور آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر تیاری کے لیے فلاحی تنظیموں کی علاقائی سطح پر گروپ بندی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
    کنٹری ڈائریکٹر سیو دی چلڈرن، محمد خرم گوندل نےNEOC کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے میں کمی کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے NDMA کے ساتھ تعاون کے ذریعے آفات کے دوران بچوں کے حقوق اور ضروریات کے تحفظ کے لیے ہنگامی تیاری اور ردعمل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔
     این ڈی ایم اے اور سیو دی چلڈرن پاکستان کے درمیان یہ معاہدہ مہارت اور وسائل کو یکجا کرنے میں ایک اہم سنگ میل اور بحران کے وقت بچوں کی زندگیوں اور مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 2023-07-13 14:00:20