فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ؛ پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو روند ڈالا
2023-08-30 13:14:16
فائیو سائیڈ ایشیاکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو اپنے دوسرے میچ میں 6 کے مقابلے 15 گولز سے شکست دیدی۔
عمان کے شہر صلالہ میں جاری ہاکی فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو روندتے ہوئے 6-15 گولز سے شکست دی، ارشد لیاقت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قومی ٹیم آج رات ایونٹ کے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی، دونون ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ٹکرائیں گی۔
س سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو ایک کے مقابلے میں 26 گول سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ ہاکی فائیو ورلڈکپ جنوری میں مسقط عمان میں ہی کھیلا جائے گا۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چین، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-08-30 13:14:16