60 کی دہائی میں صحت مند وزن خواتین کی عمروں میں اضافہ کرسکتا ہے
2023-08-30 13:56:21
سان فرانسسكو: 60 سال کی عمر سے مستحکم وزن برقرار رکھنے سے خواتین کی عمر 90، 95 یا اس سے بھی زیادہ 100 سال تک پہنچنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ہوئے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ مستحکم وزن والی معمر خواتین ان خواتین کے مقابلے میں 1.2 سے 2 گنا زیادہ طویل عمر زندہ رہتی ہیں جو برھتے وزن پر قابو کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو میں ہربرٹ ورتھیم سکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ہیومن لانگیویٹی سائنس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر علاؤ الدین شاداب نے یونیورسٹی کی پریس ریلیز میں بتایا کہ مطالعے کیلئے امریکا میں 25 سے 35 کے باڈی ماس انڈیکس رینج کے ساتھ بڑی عمر کی خواتین میں وزن یا موٹاپے کا تجربہ کرنا آسان تھا۔ ہماری تحقیق بڑی عمر کی خواتین میں لمبی عمر سے منسلک مستحکم وزن کی حمایت کرتی ہے۔
تاہم پروفیسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عمر رسیدہ خواتین اپنے وزن میں بغیر کسی وجہ کے کمیکا مشاہدہ کررہی ہوں تو یہ خراب صحت کی ایک انتباہی علامت اور لمبی عمر میں کمی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-08-30 13:56:21